ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان: حکومت کے دو سالہ کامیابی پر پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بیان

راجستھان: حکومت کے دو سالہ کامیابی پر پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کا بیان

Fri, 25 Dec 2020 21:16:27    S.O. News Service

جے پور،25؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں سچن پائلٹ اور ان کے حامیوں کی طرف سے ہونے والی بغاوت اور باہمی اختلافات پر کانگریس پارٹی کے ریاستی انچارج اجے ماکن کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کا بیان آج منظر عام پر آیا ہے۔

سی ایم گہلوت نے کہا کہ جب ہم نے جیسلمیر میں ہوٹل سے نکلے تھے ، پھر دہلی سے یہ پیغام آیا کہ وہ (پائلٹ دھڑے کے ایم ایل اے) جے پور واپس جارہے ہیں۔ پھر میں نے یہ بیان دیا کہ بھول جاؤ اور اور معاف کرو) اس وقت محض ایک لائن میں ملک بھر میں پیغام پہنچ گیا کہ وزیر اعلیٰ کیا کہہ رہے ہیں ۔ یہ سب کو سمجھنے کی بات ہے، لیکن جنھیں ابھی تک سمجھ میں نہیں آتا وہ اناڑی ہیں ۔

وزیر اعلی گہلوت نے کہا کہ میں نے سماجت کے ساتھ کہا تھا کہ بھول جاؤ اور معاف کرو۔ اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ اگر میں نے غلطی کی ہے،۔ابھی تک ہونے والی پیش رفتوں کو بھول جاؤ اور مجھے معاف کرو، میں نے یہ سب کے لئے بتایا۔ اس وقت اجے بابو (ماکن) بھی ہمارے ساتھ تھے۔ آج منعقدہ پریس کانفرنس میں جب پوچھا گیا کہ آپ کے اپنے پی سی سی چیف نے بغاوت کی ،آپ کو ہوٹل میں رہناپڑا، حکومت کو اس سے کیا نقصان ہوا ہے اور اس کی کس طرح بھرپائی کی جارہی ہے ، تو اس کے جواب میں مندرجہ بالا باتیں کہیں۔

خیال رہے کہ ریاستی انچارج اجے ماکن دو روزہ ریاستی دورے پر آئے ہیں آج جے پور پہنچ گئے۔ یہاں چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر اجے ماکن اور سی ایم گہلوت نے راجستھان میں دو سال کی حکومت کی کامیابیوں کو گنوایا۔ اسی دوران سی ایم گہلوت نے حکومت کسانوں کی تحریک ، کرونا اور دیگر بہت سے سیاسی امور میں سیاسی اٹھاپٹخ پر وزیراعلیٰ نے سخت ناراضگی کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس ایک مضبوط پارٹی ہے ۔دہلی کی افواہوں سے کسی کو بھی قائد نہیں بنادیاجاتا ہے ۔


Share: